ہوں آپ سے وابستہ عنایت ہی الگ ہے
ہوں آپ سے وابستہ عنایت ہی الگ ہے
مصروف کرم آپ کی عادت ہی الگ ہے
پل بھر میں غلاموں کو شہنشاہ بنا دے
اے پیر مغاں تیری عنایت ہی الگ ہے
مخلوق خدا فیض سے سرشار ہے ہر دم
سادات کے دربار کی رنگت ہی الگ ہے
جبریل بھی آتے ہیں تو آتے ہیں ادب سے
سرکار کی چوکھٹ کی فضیلت ہی الگ ہے
دنیا ہو کہ عقبیٰ ہو سنور جائیں گے دونوں
ماں جس کو ملی اس کی تو قسمت ہی الگ ہے
یہ عزت و شہرت یہ ہر اک گام نوازش
انداز مرا تیری بدولت ہی الگ ہے
یونہی نہیں شیدائی زمانے کی نوازش
عالمؔ کے لیے آپ کی چاہت ہی الگ ہے
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 196)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.