ہوگی وہ دل میں جو ٹھانی جائے گی
ہوگی وہ دل میں جو ٹھانی جائے گی
کیا کسی کی بات مانی جائے گی
ڈھل چکی ہے اب جوانی جائے گی
یہ شراب ارغوانی جائے گی
تیغ ہی کیا ہاتھ میں قاتل کے تھی
اے حنا تو بھی تو سانی جائے گی
خدمت مے خانہ کر لے ورنہ شیخ
رائیگاں یہ زندگانی جائے گی
پینے آتے ہیں فرشتہ خو ریاضؔ
حور کے دامن میں چھانی جائے گی
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 110)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.