رہ حیات کٹی اس طرح کہ اٹھ ٹھ کر
رہ حیات کٹی اس طرح کہ اٹھ ٹھ کر
میں بیٹھ بیٹھ گیا گرد کارواں کی طرح
ہمیں ہے گھر سے تعلق اب اس قدر باقی
کبھی جو آئے تو دو دن کو مہماں کی طرح
شریک درد تو کیا باعث اذیت ہیں
وہ لوگ جن سے روابط تھے جسم و جاں کی طرح
ریاضؔ موت ہے اس شرط سے ہمیں منظور
زمیں ستائے نہ مرنے پہ آسماں کی طرح
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 102)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.