Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شروع میں نے کیا ہے نام لے کر آپ کا یا رب

ریاض تنہا

شروع میں نے کیا ہے نام لے کر آپ کا یا رب

ریاض تنہا

MORE BYریاض تنہا

    شروع میں نے کیا ہے نام لے کر آپ کا یا رب

    تمنا ہے مری سن لیجے میری التجا یا رب

    دیا توحید کا اس ملک میں روشن کیا ہم نے

    حفاظت توہی کر اس کی ہواؤں سے بچا یا رب

    ترے دیدار کی دل میں تمنا جب بھی جاگی ہے

    جھکا کر سر کو سجدے میں تجھے دیکھا کیا یا رب

    کسی کے سامنے میں ہاتھ پھیلاؤں یہ ناممکن

    تو ستر ماؤں جیسا ہے مجھے دے آسرا یا رب

    میں بھوکا پیاسا مر جاؤں مجھے کچھ غم نہیں اس کا

    یہی ہے آرزو ایمان پر ہو خاتمہ یا رب

    تری چشم کرم جب تک نہ ہوگی تیرے تنہاؔ پر

    نبھا سکتا نہیں وہ وعدۂ قالو بلیٰ یا رب

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے