بتا بندے میں وہ نکتہ کہاں ہے
کہ جس نکتہ میں خود بندہ نہاں ہے
نہ سمجھا آج تک کلمے کی کل کو
یہی وہ کل ہے جس سے کل عیاں ہے
اگر ہے فاصلہ کچھ عبد ورب میں
تو پھر دونوں میں کیا شئے درمیاں ہے
بنا دیکھیں پڑھیں لاحول کس پر
وہ آخر کون ہے کیا ہے کہاں ہے
میں سمجھا وہ ہیں وہ سمجھے کہ میں ہوں
وہ اِن کا وہم یہ میراں گماں ہے
لکھا ہے غیب پر ایمان لاؤ
بتاؤ غیب کیا شئے ہے کہاں ہے
دوئی کی توڑدو دیوار رضواںؔ
یہی کمبخت ہے جو درمیاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.