زندگی اور موت میں ہے جنگ روزانہ الگ
زندگی اور موت میں ہے جنگ روزانہ الگ
جستجو جینے کی کرنا اور مر جانا الگ
️
بولنے کا کیا ہے یوں تو بول دیتے ہیں سبھی
بولنے کے بعد لیکن کر کے دکھلانا الگ
عشق کی منزل پہ دیتا ہوں شہادت ہر گھڑی
ہر نفس ہوتا ہے میرا سر، الگ شانہ الگ
تم نے ان کے دیکھنے کا دیکھنا دیکھا نہیں
ان کی چشمِ مست میں بستا ہے میخانہ الگ
کب تلک آئینہ چہرے سے رہےگا دور دور
کب تلک رہ پائے گا چہرے سے آئینہ الگ
️
کون کس کو مانتا ہے اس مشینی دور میں
اپنا منوانا الگ ہے رب کا منوانا الگ
گرد چہرے کی ہٹاؤں تو حکیمیؔ کس طرح
ہو گیا مجھ سے مرا آج آئینہ خانہ الگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.