ساغر شراب عشق کا پی ہی لیا جو ہو سو ہو
ساغر شراب عشق کا پی ہی لیا جو ہو سو ہو
سر اب کٹے یا گھر لٹے فکر ہی کیا جو ہو سو ہو
عقل و خرد کو چھوڑ کر راہ جنوں پہ چل ذرا
دل اور جگر ہے چیز کیا سب کچھ لٹا جو ہو سو ہو
آگ لگی وہ عشق کی سر سے میں پاؤں تک جلا
فرط خوشی سے دل مرا کہنے لگا جو ہو سو ہو
کافر کہو یا اب مجھے دیوانہ چاہے جو کہو
تیرے خدا کو واعظا چھوڑ دیا جو ہو سو ہو
بندہ ہوں اک صنم کا میں کاوشؔ کسی سے کیا کہوں
مجھ میں سوا صنم کے اب کیا ہے بچا جو ہو سو ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.