Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نظر عشق کی ہر طرف کار گر ہے

صبا افغانی

نظر عشق کی ہر طرف کار گر ہے

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    نظر عشق کی ہر طرف کار گر ہے

    ادھر بھی اثر ہے ادھر بھی اثر ہے

    کہیں عشق بھی حسن سے بے خبر ہے

    ابھی نجد میں تھا ابھی طور پر ہے

    ترقی پر اب اور درد و جگر ہے

    مری زندگانی کی شاید سحر ہے

    سنا ہے کہ وہ ہر جگہ جلوہ گر ہے

    کبھی ہم بھی دیکھیں کہاں ہے کدھر ہے

    محبت کی رسمیں ادا ہو رہی ہیں

    ادھر ہے تبسم، ادھر چشمِ تر ہے

    شب و روز آنسو بہے جا رہے ہیں

    مرے حال پر چشمِ تر نوحہ گر ہے

    مئے ناب سے کیا تڑپ دل میں ہوتی

    یہ ساقی کی ترچھی نظر کا اثر ہے

    بس اے غیرتِ جذب دل ہوش میں آ

    وہ اب تک مرے حال سے بے خبر ہے

    تصور میں اُن کے چلا جارہا ہوں

    تعین کے پردوں سے آگے نظر ہے

    خلش ہو وہی پھر وہی درد پیدا

    مرے دل کو پھر جستجوئے نظر ہے

    ذرا آپ پردہ ہٹا کر تو دیکھیں

    نہ کوئی ادھر ہے نہ کوئی اُدھر ہے

    محبت کے کوچہ میں داخل ہوا ہوں

    محبت ہی اب تک مری راہبر ہے

    یہ راز و نیاز محبت ہیں ناصح

    نہ میں بے خبر ہوں نہ وہ بے خبر ہے

    چمن کی بہاریں یہ سب میری خاطر

    مرے واسطے دورِ شمس و قمر ہے

    صباؔ کامیابِ غم عشق ہوں میں

    مرا دردِ دل ہی مرا چارہ گر ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے