Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اک دن پائیں گے آسانی اسی مشکل سے ہم

صبا افغانی

اک دن پائیں گے آسانی اسی مشکل سے ہم

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    اک دن پائیں گے آسانی اسی مشکل سے ہم

    اس لیے اب مطمئن ہیں اضطرابِ دل سے ہم

    بے خودی میں اپنی کشتی سے کنارا تھا قریب

    ہوش جب آیا تو کوسوں دور تھے ساحل سے ہم

    رک سکے تجھ سے تو دنیائے وفا کو روک لے

    کوئی دم میں اٹھنے والے ہیں تری محفل سے ہم

    ہر قدم، پابندیاں، مجبوریاں، دشواریاں

    تیری بزمِ خاص تک پہنچے ہیں کس مشکل سے ہم

    اپنی دنیا میں تلاطم اُن کی دنیا میں سکوں

    گویا بیگانے ہیں وہ طوفاں سے اور ساحل سے ہم

    سادگی پر جس کی قرباں دو جہاں کی زینتیں

    ایک ایسی شئے بھی لائے ہیں تری محفل سے ہم

    دور تک آواز خود منزل نے دی ہے اے صباؔ

    بے تعلق یوں بھی گذرے ہیں کبھی منزل سے ہم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے