Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیرے جلوے اب مجھے ہر سو نظر آنے لگے

صبا افغانی

تیرے جلوے اب مجھے ہر سو نظر آنے لگے

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    تیرے جلوے اب مجھے ہر سو نظر آنے لگے

    کاش یہ بھی ہو کہ مجھ میں تو نظر آنے لگے

    شامِ فرقت کی سحر ہونے نہ پائی تھی ابھی

    پھر تصور میں ترے گیسو نظر آنے لگے

    پی لیا تھا جن کو میں نے رازِ الفت کی قسم

    آج وہ طوفان بے قابو نظر آنے لگے

    ابتدا یہ تھی کہ دیکھی تھی خوشی کی اک جھلک

    انتہا یہ ہے کہ غم ہر سُو نظر آنے لگے

    بیقراری بڑھتے بڑھتے دل کی فطرت بن گئی

    شاید اب تسکین کا پہلو نظر آنے لگے

    اس نگاہِ مست کو ہلکی سی جنبش کیا ہوئی

    دونوں عالم غرقِ رنگ و بو نظر آنے لگے

    ختم کر دے اے صباؔ اب شامِ غم کی داستاں

    دیکھ ان آنکھوں میں بھی آنسو نظر آنے لگے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے