نہ سکونِ قلب کی آرزو نہ دل و جگر کی تلاش ہے
نہ سکونِ قلب کی آرزو نہ دل و جگر کی تلاش ہے
تری جستجو میں جو کھو گئی مجھے اُس نظر کی تلاش ہے
جسے تو حرم میں نہ پا سکا مجھے اپنے دل میں وہ مل گیا
تجھے زاہد اس کا ملال کیا یہ نظر نظر کی تلاش ہے
ترے غم کو دل سے بھلا تو دوں مگر اِس خیال کاکیا کروں
کہ یہی متاعِ حیات ہے یہی عمر بھر کی تلاش ہے
نہ نگاہِ لطف کی ہے طلب نہ ترے کرم کی ہے آرزو
ترے نقشِ پا کی قسم مجھے تری رہ گذر کی تلاش ہے
تری منتظر ہے ہر اک نظر تجھے ڈھونڈھتے ہیں سبھی مگر
مرے سجدہ ہائے نیاز کو ترے سنگِ در کی تلاش ہے
یہ عنایتِ غمِ دوست ہے غمِ کشمکش جو دیا مجھے
کبھی اپنے دل کا خیال ہے کبھی اس نطر کی تلاش ہے
یہ جنوں نہیں ہے تو اور کیا کہ شبِ فراق میں اے صباؔ
مرا اضطراب جو چھین لے مجھے اس سحر کی تلاش ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.