Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس قدر اس شوخ کو نزدیک تر پاتا ہوں میں

صبا افغانی

جس قدر اس شوخ کو نزدیک تر پاتا ہوں میں

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    جس قدر اس شوخ کو نزدیک تر پاتا ہوں میں

    اتنا ہی غم کا فسانہ بھولتا جاتا ہوں میں

    جب تصور میں انہیں پہلو نشیں پاتا ہوں میں

    عالمِ احساس کی حد سے گذر جاتا ہوں میں

    شامِ غم فرقت کے صدموں سے جو گھبراتا ہوں میں

    کیوں کیا دل کا کہا؟ یہ کہہ کے پچھتاتا ہوں میں

    گو بُرا ہوں اہل عالم کی نگاہوں میں مگر

    تیرا ہوں، تیرا رہوں گا، تیرا کہلاتا ہوں میں

    دل کی دھڑکن پھر پتہ دینے لگی صیاد کا

    خیر ہو یارب کہ سوئے آشیاں جاتا ہوں میں

    ٹیس سی پھر کیوں نہیں اُٹھتی دل ناشاد میں

    اس سکوں سے روح کو کچھ مضطرب پاتا ہوں میں

    کوئی صورت ہی نظر آتی نہیں جب ہجر میں

    دل کو پھر موہوم امیدوں سے بہلاتا ہوں میں

    دل کے جن نغموں پہ تھا دار و مدار زندگی

    آج اُن نغموں کو کیوں بے کیف سا پاتا ہوں میں

    کیا بتاؤں اور بڑھ جاتا ہے شوق جستجو

    دل پہ راہِ عشق میں جو چوٹ بھی کھاتا ہوں میں

    ہو رہے جو کچھ بھی ہونا ہے مآل عاشقی

    آج پھر سینہ سپر اُن کی طرف جاتا ہوں میں

    پھر ہے پیش یار جانے کا ارادہ اے صباؔ

    پھر دلِ صبر آزما کو راہ پر لاتا ہوں میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے