Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل کچھ اس طرح وقفِ الم ہو گیا

صبا افغانی

دل کچھ اس طرح وقفِ الم ہو گیا

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    دل کچھ اس طرح وقفِ الم ہو گیا

    مسکرانا بھی گویا ستم ہو گیا

    ان کے جلوؤں سے دل کی مٹی تیرگی

    دیر بھی رفتہ رفتہ حرم ہو گیا

    وہ مرے سامنے آ گیے دفعتہً

    اعتبارِ نظر اور کم ہو گیا

    دل کی بیتابیاں اور بھی بڑھ گئیں

    اتفاقاً جو اُن کا کرم ہو گیا

    دولتِ دو جہاں میرے ہاتھ آگئی

    جب میسر مجھے اُن کا غم ہو گیا

    عشق نے مجھ کو بخشی ہیں یہ رفعتیں

    چاند بھی میرا نقشِ قدم ہو گیا

    میرا افسانۂ درد سن کر صباؔ

    اک ستم گر کا دامن بھی نم ہو گیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے