گردوں میں اٹھنے والے طائر بھی تیرے ہیں
گردوں میں اٹھنے والے طائر بھی تیرے ہیں
باشندگانِ خاک، اہل زمیں بھی تیرے ہیں
یہ نسیمِ بہار کوہ و جبل بھی تیرے ہیں
یہ بیش گاہ اور شجر زار بھی تیرے ہیں
یہ مہر و ماہ تناور نخل بھی تیرے ہیں
گلشن کی ہر کلی، رنگ بھی تیرے ہیں
خورشید و قمر کے دوران بھی تیرے ہیں
یہ ماہ و سال دن رات بھی تیرے ہیں
یہ سانس قالب و تن بھی تیرے ہیں
یہ رگوں کا لہو اور دم بھی تیرے ہیں
یہ صاحبِ ثروت اور نادار بھی تیرے ہیں
دستورِ عالم اور دورِ حیات بھی تیرے ہیں
یہ کائنات کے ہر شیریں رنگ تیرے ہیں
یہ گل و گلزار ہوا رنگین بھی تیرے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.