ہر سو شہرہ کیوں نہ ہو میرا بہت
ہر سو شہرہ کیوں نہ ہو میرا بہت
حق کا کرتا رہتا ہوں چرچا بہت
سوئے رہنا ہے اندھیری قبر میں
آخرت کا ہے سفر لمبا بہت
منزلیں ملنی تھیں جو مل کر رہیں
روکا دنیا والوں نے رستہ بہت
کیا کبھی اس نے ہنسایا آپ کو
جس کی خاطر آپ نے رویا بہت
اک جھلک دیکھا تجھے پھر اس کے بعد
دیکھنے کو ترسا ہر لمحہ بہت
دور رہ کر پاس رہتا ہوں ترے
تجھ سے میرا رشتہ ہے گہرا بہت
اس نے ہی کچھ قدر میری کی نہیں
میں نے تو نازاںؔ اسے چاہا بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.