سلجھے نہ کبھی آج تک اسرار من و تو
سلجھے نہ کبھی آج تک اسرار من و تو
الجھے ہی رہے فطرت ادراک کے گیسو
واقف ابھی اس رمز حقیقت سے نہیں تو
اللہ کا بندہ نہ مسلماں ہے نہ ہندوؔ
معراج خودی ہے تری پرواز پہ موقوف
تو چاہے تو خود عرش بنے تکیہ زانو
ہیں جس سے دماغ و دل جبریل معطر
اللہ رے وہ زلف غم دوست کی خوشبو
اس دل پہ کہ جو عشق کی نعمت سے ہے محروم
کھلتے نہیں اسرار حقیقت کسی پہلو
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 38)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.