Sufinama

یہی تیور یہی انداز ہیں تو سخت مشکل ہے

صفی اورنگ آباد

یہی تیور یہی انداز ہیں تو سخت مشکل ہے

صفی اورنگ آباد

MORE BYصفی اورنگ آباد

    یہی تیور یہی انداز ہیں تو سخت مشکل ہے

    تمہاری اک جوانی سینکڑوں کو آفت دل ہے

    نہیں ہے دوستی مشکل مگر یہ سخت مشکل ہے

    ہمارا دل ہمارا آپ کا دل آپ کا دل ہے

    بگاڑا ہے مری جانب سے ایسا ان کو لوگوں نے

    کہاں کی داد خواہی بات تک کرنی بھی مشکل ہے

    یہ لیجے بندہ پرور آپ جیتے اور میں ہارا

    یہ میرا دل نہیں بس ہو چکا یہ آپ کا دل ہے

    تصور میں کسی کے انہماک اتنا بڑھا اپنا

    مخاطب ہو گئے ہیں جس طرح کوئی مقابل ہے

    تمنا کیا تمنا آرزو کیا آرزو میری

    طبیعت ہے طبیعت آپ کی دل آپ کا دل ہے

    مأخذ :
    • کتاب : گلزار صفی (Pg. 179)
    • Author : صفیؔ اورنگ آبادی
    • مطبع : گولڈن پریس، حیدرآباد (1987)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے