جسے وہ کچھ بنانا چاہتا ہے
جسے وہ کچھ بنانا چاہتا ہے
تو پہلے دل دکھانا چاہتا ہے
وہ جب کچھ مسکرانا چاہتا ہے
ہر اک اپنی سنانا چاہتا ہے
بڑی اچھی سہی دنیا سے جنت
خوشی سے کون جانا چاہتا ہے
نہ پوچھو کیوں محبت کرنے والا
محبت کو چھپانا چاہتا ہے
کبھی وہ مہرباں ہو بھی تو سمجھو
کچھ اندازا لگانا چاہتا ہے
گھٹا سکتا نہیں کوئی بھی اس کو
خدا جس کو بڑھانا چاہتا ہے
یہ کیوں رہ رہ کے مسجد کا ارادہ
صفیؔ کس کو منانا چاہتا ہے
- کتاب : گلزار صفی (Pg. 200)
- Author : صفیؔ اورنگ آبادی
- مطبع : گولڈن پریس، حیدرآباد (1987)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.