مشورے کر کر کے لوگوں میں مجھے رسوا کیا
مشورے کر کر کے لوگوں میں مجھے رسوا کیا
واہ تجھ سے آس کیا تھی اور تو نے کیا کیا
اب تمہاری دوستی کو دونوں ہاتھوں سے سلام
جو ہوا اچھا ہوا جو کچھ کیا اچھا کیا
عشق کی تاثیر اگر یہ ہے کہ ہو دونوں طرف
پھر یہ جو کچھ آج تک ہم نے کیا تو کیا کیا
دوست کا جلوہ کہاں وہ بد نصیب آنکھیں کہاں
جو دکھایا اپنی قسمت نے مجھے دیکھا کیا
ہم رہے بھی ان کی محفل میں تو بس ایسے رہے
ضبط نے گونگا بنایا صبر نے اندھا کیا
میں برا ہوں غم نہیں لیکن مرے اللہ نے
آپ کو اچھا بنایا یہ بہت اچھا کیا
اب تو جینے کی دعائیں مانگتا ہوں رات دن
اے صفیؔ اس کی قسم جس نے مجھے پیدا کیا
- کتاب : گلزار صفی (Pg. 21)
- Author : صفیؔ اورنگ آباد
- مطبع : گولڈن پریس، حیدرآباد (1987)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.