Font by Mehr Nastaliq Web

کشتیٔ محبت اے ساغر یوں پار لگائے جاتے ہیں

ساغر سندیلوی

کشتیٔ محبت اے ساغر یوں پار لگائے جاتے ہیں

ساغر سندیلوی

MORE BYساغر سندیلوی

    کشتیٔ محبت اے ساغر یوں پار لگائے جاتے ہیں

    طوفاں کو سمجھتے ہیں ساحل موجوں میں نہائے جاتے ہیں

    دشوار جو تھی راہِ الفت آسان بنائے جاتے ہیں

    کانٹوں میں بھی چلتے رہتے ہیں دامن بھی بچائے جاتے ہیں

    بخشی ہے شبِ غم بھی مجھ کو جلوہ بھی دکھائے جاتے ہیں

    وہ مجھ سے بظاہر دور بھی ہیں نزدیک بھی آئے جاتے ہیں

    دانستہ بھلا دینے والے خود یاد بھی آئے جاتے ہیں

    ہم ہیں کہ دہکتا انگارہ سینے میں لگائے جاتے ہیں

    وہ حسبِ ارادہ چھپ چھپ کر یوں سامنے آئے جاتے ہیں

    اک آگ لگائے جاتے ہیں اک آگ بجھائے جاتے ہیں

    آنکھوں کی حسیں نظریں بن کر وہ سامنے آئے جاتے ہیں

    بنتے ہیں بڑے پردے والے اور سامنے آئے جاتے ہیں

    بے تاب محبت میں تو رہوں اور ان کا تماشہ عام نہ ہو

    آنکھیں بھی ملائے جاتے ہیں پہلو بھی بچائے جاتے ہیں

    اپنی ہی طبیعت مجرم ہے رفتارِ زمانہ کیا کہیے

    ہم دوست بھی بنتے جاتے ہیں دشمن بھی بنائے جاتے ہیں

    اک میرا نشیمن میرا ہے اور سارا گلستاں ان کا ہے

    بجلی بھی گرائے جاتے ہیں اور شاخیں بھی بچائے جاتے ہیں

    سو بار جہاں کھائی ٹھوکر پھر عزم وہیں کا ہے ساغرؔ

    امید پہ دنیا فاتح ہے پھر آس لگائے جاتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے