Sufinama

پردے سے نکل آؤ پہلے کی طرح پھر سے

صغیر احمد فروغ

پردے سے نکل آؤ پہلے کی طرح پھر سے

صغیر احمد فروغ

MORE BYصغیر احمد فروغ

    پردے سے نکل آؤ پہلے کی طرح پھر سے

    جلوہ ذرا دکھلاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    پیاسا ہوں مجھے اپنے ہاتھوں سے مئے الفت

    تم آکے پلا جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    دیوانے تمہارے سب دیدار کے طالب ہیں

    محفل میں چلے آؤ پہلے کی طرح پھر سے

    دل اپنا جگر سب کچھ کر دیں گے نچھاور ہم

    تم سامنے تو آؤ پہلے کی طرح پھر سے

    رہنے دو پڑا یوں ہی قدموں میں ہمیں اپنے

    للہ نہ ٹھکراؤ پہلے کی طرح پھر سے

    اپنے روئے انور کی تم آکے سر محفل

    خیرات لٹا جاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    آ جائیں فروغؔ اٹھ کر پردے سے وہ باہر خود

    مستی میں غزل گاؤ پہلے کی طرح پھر سے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 78)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے