ہجر آثار تھا اک شہر تہ دل نہ رہا
ہجر آثار تھا اک شہر تہ دل نہ رہا
آ گئے تم تو کوئی چاہ کے قابل نہ رہا
وقت کی کون سی جہتوں میں تجھے ڈھونڈتی میں
کہکشاں دل نہ ہوئی عشق در دل نہ رہا
مل کہ اب جاکے میسر ہوئی پوری خلوت
آ کہ اب دشت بدن بیچ میں حائل نہ رہا
جام گردش میں اسی جرعۂ بے نام سے تھے
چشم ساقی جو بجھی نشۂ محفل نہ رہا
خاک اڑانے کو کہاں جائے بدن کی مٹی
دل ہی جب جسم کے آزار میں شامل نہ رہا
اس کے دیکھے سے دمک اٹھی پرانی تصویر
عکس خود بول اٹھے آئینہ گھائل نہ رہا
تیسرے عشق نے زندہ کیا آخر مجھ کو
وہ جو اک مرحلہ دار تھا مشکل نہ رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.