Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سر مے خانہ کوئی پارسا اب تک نہیں آیا

پیر نصیرالدین نصیرؔ

سر مے خانہ کوئی پارسا اب تک نہیں آیا

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    سر مے خانہ کوئی پارسا اب تک نہیں آیا

    ہمیں پینے پلانے کا مزا اب تک نہیں آیا

    کیا وعدہ مگر وہ بے وفا اب تک نہیں آیا

    خدا معلوم کب تک آئے گا اب تک نہیں آیا

    فلک کی گردشیں حیراں ہیں اس کی بے مثالی پر

    کوئی ایسا ستم گر دوسرا اب تک نہیں آیا

    شباب آیا حجاب آیا ادائیں آگئیں ان کو

    نہیں آیا تو انداز وفا اب تک نہیں آیا

    نگاہیں ان کی اٹھیں گھوم پھر کر غیر تک پہنچیں

    مری جانب کوئی تیر قضا اب تک نہیں آیا

    تمہی اے ہم نشینو نامہ بر کی کچھ خبر لاؤ

    ذرا پھر دیکھ لو یہ کیا کہا اب تک نہیں آیا

    ہزاروں کو ہے دعوی نا خدائی کا مگر ہم کو

    نظر کوئی بھی ساحل آشنا اب تک نہیں آیا

    مرے نزدیک تو عذر خطا انکار رحمت ہے

    خطا کاروں کو انداز خطا اب تک نہیں آیا

    پلٹ کر آ نہیں سکتا عدم کی راہ سے کوئی

    یہ دنیا چھوڑ کر جو بھی گیا اب تک نہیں آیا

    مرے غم خانۂ ہستی کی شب تاریک ہے کتنی

    کوئی جگنو کوئی روشن دیا اب تک نہیں آیا

    یہ اک تم ہو کہ اک مدت سے ہم کو بھولے بیٹھے ہو

    یہ اک ہم ہیں کہ ہم کو بھولنا اب تک نہیں آیا

    نصیرؔ اس نے دم رخصت نہ کیا کیا کھائی تھیں قسمیں

    مگر دیکھو ذرا وہ بے وفا اب تک نہیں آیا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 705)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے