سر ہے اپنا اور تیغ یار ہونی ہو سو ہو
سر ہے اپنا اور تیغ یار ہونی ہو سو ہو
جاں رہے یا جائے اب کی بار ہونی ہو سو ہو
گر نہ رہنے پائیں اس کوچے میں لیکن جائیں گے
جب تلک ہے طاقت رفتار ہونی ہو سو ہو
ہم سے کوئے یار کا جانا نہ چھوٹے گا کبھی
جو ستم چاہیں کریں اغیار ہونی ہو سو ہو
آشناؔ سہنا جفا اغیار کی پر ہاتھ سے
چھوڑ نہ دامن دل دار ہونی ہو سو ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.