Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شب کہ محفل میں بتوں کی شمع رو جانانہ تھا

سید امجد علی شاہ

شب کہ محفل میں بتوں کی شمع رو جانانہ تھا

سید امجد علی شاہ

MORE BYسید امجد علی شاہ

    شب کہ محفل میں بتوں کی شمع رو جانانہ تھا

    عشق کی پروانگی سے دل مرا پروانہ تھا

    ہو گیا بیگانہ ایسا میری صورت سے وہ شوخ

    مل گیا جو راہ میں کل آشنا گویا نہ تھا

    چاک چاک از بس ہوا دل خنجر غم سے بہت

    کل جو دیکھا اس کی زلفوں میں مثال شانہ تھا

    آستان دل پہ کل کچھ پاؤں کا آہٹ ہوا

    میں نے جانا چور ہے دیکھا تو صاحب خانہ تھا

    مرتے دم تک فوج مژگاں سے مقابل ہی رہا

    میں یہ جانوں ہوں کہ جانا دل مرا مردا نہ تھا

    حضرت سودا کا اصغرؔ سن لے کیا مصرع ہے خوب

    عشق کی خلقت کے آگے دل مرا دیوانہ تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے