Font by Mehr Nastaliq Web

جب لبِ دریا پہ کار تشنگی کرنے لگے

شاداب جاوید

جب لبِ دریا پہ کار تشنگی کرنے لگے

شاداب جاوید

جب لبِ دریا پہ کار تشنگی کرنے لگے

شیخ صاحب بھی ہماری پیروی کرنے لگے

آبلوں کے سر قلم کر دیں گے خنجر ریت کے

اٹھیے چلیے آپ تو آرام ہی کرنے لگے

حسرت دل طاق پر رکھنے کا آیا تھا خیال

خواب آنکھوں میں ہماری سرکشی کرنے لگے

ان کی چوکھٹ پر پہنچ کر موت مانگو غافلو

ان کی چوکھٹ پر بھی شوقِ زندگی کرنے لگے

ان کے ہو کر ہو رہے ہیں لائق صد احترام

ان سے جو دل پھر گئے آوارگی کرنے لگے

درد کی لذت نے ہم کو کر دیا دنیا سے دور

قلب صاحب کیوں دعائے بہتری کرنے لگے

کس کی جلوت ہو گئی شادابیتؔ کیوں ہے نثار

بزم میں کیوں آپ رقص بے خودی کرنے لگے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے