Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بے وضو سجدے کی حسرت میری پیشانی میں ہے

شاداب جاوید

بے وضو سجدے کی حسرت میری پیشانی میں ہے

شاداب جاوید

MORE BYشاداب جاوید

    بے وضو سجدے کی حسرت میری پیشانی میں ہے

    عکس روئے ساقی من حوض کے پانی میں ہے

    ہر عروجے را زوال و ہست را لازم عدم

    غیر متناہی نشہ بس جام عرفانی میں ہے

    راز پیش کاف کن سے آشنا ہو جائیے

    اس کا پرتو ہے جو نام ذات نورانی میں ہے

    پنکھ بھی رکھتا ہے اور پرواز سے ہے بے خبر

    دل پرندہ مدتوں سے دام لاثانی میں ہے

    ایک تو ہستی کی میں دیمک زدہ کشتی میں ہوں

    اس پہ دریا بھی ذرا کچھ اور طغیانی میں ہے

    میں تو ہوں مشغول خود کو زندہ رکھنے میں مگر

    زندگی مشغول میری فاتحہ خوانی میں ہے

    اک خزاں خوردہ کا غم بھی نقش ہے شادابیؔ میں

    ایک معنی بھی مری تحریر بے معنی میں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے