Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر دور میں ہمیں یہ حوالہ دیا گیا

شاداب جاوید

ہر دور میں ہمیں یہ حوالہ دیا گیا

شاداب جاوید

MORE BYشاداب جاوید

    ہر دور میں ہمیں یہ حوالہ دیا گیا

    موسیٰ کو بھی نہ شرف تجلیٰ دیا گیا

    اچھا تمہارے نام کا دھوکا دیا گیا

    میں مسندِ شعور سے اٹھوا دیا گیا

    اک نور باحجاب ہے جو اس جہان کو

    سبب وجود آدم و عیسیٰ دیا گیا

    دل چیخنے لگا تھا تعلق بحالی پر

    کچھ مصلحت ہے کہہ کے یہ بہلا دیا گیا

    پھر ایک خواب جاگتی آنکھوں میں آ بسا

    پھر مجھ کو مایا جال میں الجھا دیا گیا

    بیمار لا دوا سے چھپایا گیا مرض

    اور مشورے میں نسخہ توبہ دیا گیا

    اے آرزو پرست تجھے مجنوں یاد ہے

    صحرائے نجد میں اسے بہکا دیا گیا

    گمراہیت کا قافلہ سالار تھا وہ شخص

    پھر اس کو تیرے شہر کا رستہ دیا گیا

    مرجھائے چہرے ہوگئے شادابؔ جس گھڑی

    دامن کو خار گلشن طیبہ دیا گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے