Sufinama

یہ کس پہ ظلم و ستم کے گزر گئے ایام

شاداب جاوید

یہ کس پہ ظلم و ستم کے گزر گئے ایام

شاداب جاوید

MORE BYشاداب جاوید

    یہ کس پہ ظلم و ستم کے گزر گئے ایام

    ستون عرش فغاں سے ہے لرزہ بر اندام

    نہ کیوں ہو ضرب ولائے محمدی میں اثر

    جب ایک ضرب کلیمی سے پھوٹے بارہ جام

    اے ذاہب شبِ اسریٰ انہیں قبول کریں

    ہماری ساری ریاضت حضور آپ کے نام

    گدائے آں در والا منم، زہے تقدیر

    جہاں پہ جاہ و حشم آ گئے ہیں بن کے غلام

    کوئی تو ہو کہ جو مجنوں کا مرتبہ سمجھے

    کوئی تو ہو کہ جپے صبح و شام ایک ہی نام

    بشکل عین جھکائے ہوئے سروں کو ہم

    جہاں کو دیکھتے ہیں یوں کہ ہو پیالہ جام

    یہیں سے ہونی ہے جاویدؔ اپنی شادابی

    ہزاروں بگڑے ہوئے بنتے ہیں یہیں سے کام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے