Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بیاض صبح کی مطلع میں میرے ہے درخشانی

شفاالقادری

بیاض صبح کی مطلع میں میرے ہے درخشانی

شفاالقادری

MORE BYشفاالقادری

    بیاض صبح کی مطلع میں میرے ہے درخشانی

    ہر اک نقطہ بنا کوکب ہر اک ہے حرف نورانی

    عدم سے خلق میں جب آگئی شانِ مسلمانی

    نظر آنے لگے ہر شے میں جلوہ ہائے یزدانی

    بوقت مرگ گر لب پر مے نامِ محمد ہو

    تو پھر آسان ہوجائے جو ہو مجھ کو گراں جانی

    نہ موسیٰ سے بھی جو دیکھے گئے تھے طورِ سینا پر

    انہیں جلوؤں سے پُر ہے احمدِ مرسل کی پیشانی

    ترے کوچہ کی ذلت بھی مجھے عزت سے بڑھ کر ہے

    زہے عز و شرف مل جائے در کی تیرے دربانی

    نگاہِ لطف آقا کی اگر ہو جائے خادم پر

    تو یہ مشکل سے مشکل کام بھی حل ہو بآسانی

    تمہاری ایک اس چشمِ کرم پر منحصر اب ہے

    ہمارے دل کی آبادی ہمارے دل کی ویرانی

    بنایا ہے خدا نے میرِ ساماں جس کو عالم کا

    اسی کو مل گئی اب تو شفاؔ کی میرِ سامانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے