Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہ زمیں ہوگی نہ یارب یہ زمانا ہوگا

شاہ عاشق حسین

نہ زمیں ہوگی نہ یارب یہ زمانا ہوگا

شاہ عاشق حسین

MORE BYشاہ عاشق حسین

    نہ زمیں ہوگی نہ یارب یہ زمانا ہوگا

    گلشنِ دہر میں تو ہی چمن آرا ہوگا

    بعد مٹ جانے کے اک وہ بھی زمانا ہوگا

    جب خدائی میں فقط نام خدا کا ہوگا

    ان کے اندازِ نظر سے نہیں واقف کوئی

    وقت پر تیر یہ سیدھا کبھی ترچھا ہوگا

    مجھ کو معلوم نہ تھا اے مرے چھپنے والے

    پردہ دارِ غمِ الفت سے بھی پردا ہوگا

    درد مندانِ محبت پہ جفائیں ڈھائیں

    تم سے ہوگا تو یہی حشر میں شکوا ہوگا

    اس طرف کس لیے ڈالے گا نگاہیں کوئی

    دل کے آئینے میں اس شوخ کا نقشا ہوگا

    کوئے جاناں کی ہوا میں بھی شرف ایسا ہے

    جب کوئی ذرہ اڑے گا تو وہ تارا ہوگا

    جور کے بعد پریشان نہ ہو کیا معنیٰ

    میں تڑپتا ہوں وہ ظالم بھی تڑپتا ہوگا

    جب دعا ساقئی بد مست نے مانگی ہوگی

    جھوم کر ابرِ کرم چرخ پہ چھایا ہوگا

    دیکھ کر مجمع مے خوار یہ سمجھا میں نے

    دستِ ساقی میں کوئی جام چھلکتا ہوگا

    سخت پتھر سے بھی زیادہ اسے پایا ہم نے

    تیرے دل پر اثر آہ رسا کیا ہوگا

    رنگ کچھ اور بھی لائیگی ہماری الفت

    کوئے قاتل میں اگر خونِ تمنا ہوگا

    رہبری دل کی کرے کوئی یہ ناممکن ہے

    وادئی عشق میں کم بخت بھٹکتا ہوگا

    مأخذ :
    • کتاب : Dastaar Bandi (Pg. 3)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے