Sufinama

ترے فدائی کہیں اپنے سر کو دیکھتے ہیں

شاہ اکبر داناپوری

ترے فدائی کہیں اپنے سر کو دیکھتے ہیں

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    ترے فدائی کہیں اپنے سر کو دیکھتے ہیں

    وہ تیری تیغ کو تیری کمر کو دیکھتے ہیں

    الٰہی خیر یہ سامان کس کے قتل کا ہے

    وہ تیغ دیکھتے ہیں پھر کمر کو دیکھتے ہیں

    جدھر اشارہ ہو سجدے کا اس طرف یہ پھریں

    نگاہ باز تمہاری نظر کو دیکھتے ہیں

    وہ اپنی گھات میں ہیں اور اپنی گھات میں ہم

    وہ دل کو اور ہم ان کی نظر کو دیکھتے ہیں

    رہے خیال کہ ہم بھی کریں گے کل کچھ فکر

    ہم آج اور تمہاری نظر کو دیکھتے ہیں

    جدھر پھریں یہ ادھر صاف ہو گیا میداں

    جناب روکئے آپ اس نظر کو دیکھتے ہیں

    نکل ہی آئے کفن سر سے باندھ کر ہم بھی

    بس آج آپ کی تیغ نظر کو دیکھتے ہیں

    زمانہ ہو گیا ہے وقف انتظار اب تک

    کھلی ہے آنکھ تری رہ گزر کو دیکھتے ہیں

    تمہارے دانتوں کے آگے کسی کا مول نہیں

    گہر شناس کہاں اب گہر کو دیکھتے ہیں

    جو تیر آپ کے آئے لئے وہ سینہ پر

    جناب آپ ہمارے جگر کو دیکھتے ہیں

    خبر نہیں کہ بنائیں نشانہ وہ کس کو

    کسی کے دل کو کسی کے جگر کو دیکھتے ہیں

    تمہاری خاک قدم سے یہ لا مکاں بنا

    ہم آج عرش پر اس ٹوٹے گھر کو دیکھتے ہیں

    چلے عدم کو یہ گھر آج ہم سے چھٹتا ہے

    نگاہ یاس سے دیوار و در کو دیکھتے ہیں

    امیدوار ہیں سجدے کا حکم ہو جائے

    کھڑے ہیں کب سے ترے سنگ در کو دیکھتے ہیں

    ہجوم حشر کے میدان میں ہے میلا ہے

    کھڑے ہیں اور سب اس فتنہ گر کو دیکھتے ہیں

    بہار آئی یہ حالت ہے ہم سفیروں کی

    کبھی قفس کو کبھی بال و پر کو دیکھتے ہیں

    ہر ایک برگ یہ کہتا ہے شان تخم ہیں ہم

    نگاہ غور سے جب ہم شجر کو دیکھتے ہیں

    یہی وہ شب ہے شب ماہ نام ہے جس کا

    ہم اپنے پہلو میں آج اس قمر کو دیکھتے ہیں

    پری سے ہم کو غرض حور سے ہمیں مطلب

    بشر سے آنکھ لڑی ہے بشر کو دیکھتے ہیں

    ملائکہ کو نہ تھا ہوش یہ شب معراج

    خدا کو دیکھتے ہیں یا بشر کو دیکھتے ہیں

    ہمارا شغل یہی ہے بس اب تو اے اکبرؔ

    درود پڑھتے ہیں خیر البشر کو دیکھتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے