Sufinama

پھری ہے نظر ہم سے جانی تمہاری

شاہ اکبر داناپوری

پھری ہے نظر ہم سے جانی تمہاری

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    پھری ہے نظر ہم سے جانی تمہاری

    رقیبوں پہ ہے مہربانی تمہاری

    فلک کو بھی بھولی ہوئیں ہیں جفائیں

    ستم کر رہی ہے جوانی تمہاری

    ہے بہزاد خود ایک حیرت کا پتلا

    کھنچے کس سے تصویر جانی تمہاری

    برنگ حنا پیس ڈالا ہے ہم کو

    غضب ہے یہ اٹھتی جوانی تمہاری

    نہ بدلیں گے مہر سلیماں سے اس کو

    یہ چھلا ہے اے جاں نشانی تمہاری

    مرے صفحۂ دل پہ جو کھنچ گئی ہے

    وہ تصویر ہے ایک جانی تمہاری

    ستم پیر گردوں کے کس سے اٹھیں گے

    سلامت رہے یہ جوانی تمہاری

    اڑا لے گئی دل کو پہلو سے میرے

    عداوت ہوئی میہمانی تمہاری

    حسینوں کو کرتے ہو تسخیر اکبرؔ

    ہے اعجاز جادو بیانی تمہاری

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے