تخت زریں بادشاہوں کے لئے
تخت زریں بادشاہوں کے لئے
بوریا عالم پناہوں کے لئے
آڑے آتا ہے مصیبت میں وہی
وہ سپر ہے بے پناہوں کے لئے
رحمت حق ہم گنہ گاروں کا حق
زہد و تقویٰ بے گناہوں کے لئے
چشم جوہر ہے مرے قاتل کی تیغ
خون روئی بے گناہوں کے لئے
یا نبی پکڑا ہے دامن آپؐ کا
ہے یہی بخشش گناہوں کے لئے
اللہ اللہ جب لیا اللہ کا نام
ابر رحمت تھا گناہوں کے لئے
عشق کی منزل سے ناواقف ہیں خضر
دل ہے رہبر ایسی راہوں کے لئے
ہم فقیروں کی یہی ہے کائنات
بوریا حاضر ہے شاہوں کے لئے
ہے وہی دو گز زمیں دس گز کفن
ہم گداؤں اور شاہوں کے لئے
اس طرف آئے نہ اکبرؔ تیر غم
ہے یہ دل ناوک نگاہوں کے لئے
- کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 185)
- Author :شاہ اکبرؔ داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.