Sufinama

در یار سے سر کو رگڑا کریں گے

شاہ اکبر داناپوری

در یار سے سر کو رگڑا کریں گے

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    در یار سے سر کو رگڑا کریں گے

    یہیں ہم مقدر کو سیدھا کریں گے

    فلک کج روی سے نہیں باز آتا

    ہمیں ایک دن اس کو سیدھا کریں گے

    چھپایا ہمیں دیکھ کر تم نے منہ کو

    بس اب ہم بھی دنیا سے پردا کریں گے

    غضب ہے رقیب ان کے پہلو میں بیٹھے

    جو قسمت دکھائے گی دیکھا کریں گے

    بہت دور ہے کعبہ پہنچیں نہ پہنچیں

    اسی آستانہ کو چوما کریں گے

    بہت خوش ہوئے دے کے دل اس کو اکبرؔ

    بس اب عمر بھر آپ رویا کریں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے