جب سے دیکھا رخ پر نور تمہارا ہم نے
جب سے دیکھا رخ پر نور تمہارا ہم نے
نہ لیا بھول کے پھر نام کسی کا ہم نے
مر رہے ہیں مگر اب بھی نہیں کھلتی آنکھیں
کیا کہیں ہم اسے کن آنکھوں سے دیکھا ہم نے
نہ تو کعبہ سے جواب آیا نہ بت خانے سے
جس جگہ ہم گئے اس کو ہی پکارا ہم نے
آپ فرماتے ہیں ظالم ہمیں شک اس میں نہیں
سچ تو ہے تیر نظر تان کے مارا ہم نے
پہلے دل تھا کبھی نام اس کا مگر اب وہ نہیں
نور منزل کو کیا خاک کا ٹیلہ ہم نے
اپنی آنکھوں میں سماتا کوئی کیوں کر اکبرؔ
آنکھیں کھلتے ہی اسے دیکھ لیا تھا ہم نے
- کتاب : جذباتِ اکبر (Pg. 207)
- Author :شاہ اکبر داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.