خدا چشم حقیقت میں اگر انور بنا دے گا
خدا چشم حقیقت میں اگر انور بنا دے گا
اسی عشق مجازی کو میرا رہبر بنا دے گا
نصیبوں سے وصال یار اگر مل جائے گا مجھ کو
میرے بخت زبوں کو طالع یاور بنا دے گا
کبھی مانی مجھے مل جائے گا جاناں تو پوچھوں گا
تیری تصویر میرے سنگ مرقد پر بنا دے گا
بگڑ جانا اگر قسمت میں اپنی ہے لکھا اے شوقؔ
میری تقدیر کو اچھی کوئی کیوں کر بنا دے گا
- کتاب : اردو ادب کی تاریخ میں نالندہ ضلع کی خدمات (Pg. 68)
- Author : ڈاکٹر عشرت آرا سلطانہ
- مطبع : عفیف آفسیٹ پرنٹرس، دہلی۔6 (2010)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.