Sufinama

ہے دل میں مکیں جلوۂ مستانہ کسی کا

شاہ امین الدین قیصر

ہے دل میں مکیں جلوۂ مستانہ کسی کا

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    ہے دل میں مکیں جلوۂ مستانہ کسی کا

    یہ شیش محل ہے کہ پری خانہ کسی کا

    پوچھوں گا سراغِ دلِ گم گشتۂ گیسو

    آئے گا مرے ہاتھ اگر شانہ کسی کا

    سنتے ہیں کہ غش کھا کے گرے حضرتِ موسیٰ

    دیکھا نہ گیا جلوۂ مستانہ کسی کا

    ہے نشۂ پندار عبث بادہ کشوں کو

    ساقی نہ کسی کا ہے نہ میخانہ کسی کا

    ہے دید کے قابل دلِ صد چاک ہمارا

    آئینہ کسی کا ہے کہیں شانہ کسی کا

    اللہ رے فیضِ کرم ساقیٔ گل رو

    خالی کبھی رہتا نہیں پیمانہ کسی کا

    کس ناز سے کہتا ہے مجھے دیکھ کے ساقی

    خالی ہے تو بھر جائے گا پیمانہ کسی کا

    نیرنگ دکھاتی ہے عجب گردشِ گردوں

    اک رنگ جہاں میں کبھی دیکھا نہ کسی کا

    گریاں ہے کوئی ہجر میں ساقی کے شب وروز

    بھرتا ہے مئے عیش سے پیمانہ کسی کا

    جاتا ہے بصد شوق کوئی جانبِ کعبہ

    ہے قصد ہر اک دم سوئے بت خانہ کسی کا

    ہے رند کوئی ہے کوئی پابند شریعت

    دونوں سے طریقہ ہے جدا گانہ کسی کا

    پھرتا ہے کوئی شہر کے کو چوں میں شب وروز

    آباد کوئی کرتا ہے ویرانہ کسی کا

    اک خاک پہ بیٹھا ہے تو اک تخت نشیں ہے

    انداز سراپا ہے فقیرانہ کسی کا

    خاموش کوئی گوشۂ مرقد میں پڑا ہے

    عبرت کا محل آج ہے کاشانہ کسی کا

    دیکھا تو یہ سب خواب میں دنیا کے تماشے

    کہنے کو بھی رہتا نہیں افسانہ کسی کا

    کس طرح کہوں ان سے دلِ زار کا قصہ

    سنتا ہوں کہ سنتے نہیں افسانہ کسی کا

    پیوند زمیں ہوگئے قیصرؔ جم وکسریٰ

    آخر نہ رہا خلعتِ شاہانہ کسی کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے