Sufinama

لے گئی منصور کو تقدیر نخلِ دار تک

شاہ امین الدین قیصر

لے گئی منصور کو تقدیر نخلِ دار تک

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    لے گئی منصور کو تقدیر نخلِ دار تک

    مجھ کو پہنچائے مقدر قامتِ دلدار تک

    وحشتِ دل نے رلایا ہے جو فرقت میں مجھے

    اے بتو تر ہوگیا ہے دامنِ کہسار تک

    آبلہ پائی نہ دکھلائیں گی گر دریا دلی

    سوکھ کر ہوجائیگی کانٹا زبانِ خار تک

    اے جنون سنتے ہیں ہم فرہاد سے بہرِ کفن

    چشم پوشی کرگیا تھا دامنِ کہسار تک

    کلمۃ الحق سے ملی معراج کیا منصور کو

    ثمرۂ وحدت نے پہنچایا تھا نخلِ دار تک

    واہ رے اے حیرتِ دیدار تیری شوخیاں

    بن گیا چشمِ تمنّا روزنِ دیوار تک

    کس بلا کا طول ہے اے گیسوئے مشکیں ترا

    بچھ گیا ہے دام تیرا ہند سے تاتار تک

    جذبۂ شوقِ شہادت خود کرے گا سرخرو

    کھچ کےجائیں گی رگِ جاں آپ کی تلوار تک

    شوق سے قربان ہو اے دل زہے قسمت تری

    لیس ہے اب تو کمانِ ابروئے خمدار تک

    واہ رے اے حسرتِ دیدار تیرا ولولہ

    چشمِ بینا بن گیا ہر داغ جسمِ زار تک

    سر اٹھاتی پھر دوبارہ روشنی شمع طور

    بے نقاب آئے اگر وہ روزنِ دیوار تک

    جائے گا گلگشت کو وہ رشکِ گل تو بلبلیں

    فرش پھولوں کا بچھائیں گی درِ گلزار تک

    جلد پہنچا قیصرِؔ عاصی کو یارب ہند سے

    روضۂ پاکِ جنابِ احمدِ مختار تک

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے