Sufinama

نظر ان کی مژگاں پہ ڈالے ہوئے ہیں

شاہ امین الدین قیصر

نظر ان کی مژگاں پہ ڈالے ہوئے ہیں

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    نظر ان کی مژگاں پہ ڈالے ہوئے ہیں

    یہ نیزے مرے دیکھے بھالے ہوئے ہیں

    حیا سے دو پٹہ سنبھالے ہوئے ہیں

    مگر کچھ نہ کچھ وہ نکالے ہوئے ہیں

    انہیں کی ہے حلقہ بگوشی کی خواہش

    وہ کانوں میں بالے جو ڈالے ہوئے ہیں

    جو سر سبز ہیں نخل باغِ وفا کے

    محبت کی شاخیں نکالے ہوئے ہیں

    اشاروں سے آنکھوں کے دم دے کے مجھ کو

    نگاہوں سے دل لینے والے ہوئے ہیں

    تعجب ہے ملتیں نہیں ان کی آنکھیں

    یہ آہوئے شہری تو پالے ہوئے ہیں

    جمے ہیں جو میخانے میں پائے رنداں

    یہ دستِ سبو ہی سنبھالے ہوئے ہیں

    نیا حشر رہتا ہے ان کے مکاں تک

    قیامت کے پُر شور نالے ہوئے ہیں

    کسی روز تڑپائے گا دردِ فرقت

    ابھی تک تو دل ہم سنبھالے ہوئے ہیں

    خوشی سے اچھلتا ہے ہاتھوں کلیجہ

    گلے میں جو بانہیں وہ ڈالے ہوئے ہیں

    بنی ظرف مے دم میں رندوں کی مٹی

    کہ کاسے سروں کے پیالے ہوئے ہیں

    کنشت وحرم میں انہیں کا ہے جلوہ

    وہ دونوں گھروں کے اجالے ہوئے ہیں

    بنے شیخ وزاہد بھی اس بت کے بندے

    کہاں رام اللہ والے ہوئے ہیں

    تصور ہے خونریز مژگان کا قیصرؔ

    ستم گر یہ تُرکی رسالے ہوئے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے