Sufinama

شہادت تیرے ہاتھوں گر میسر ہو تو بہتر ہے

شاہ امین الدین قیصر

شہادت تیرے ہاتھوں گر میسر ہو تو بہتر ہے

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    شہادت تیرے ہاتھوں گر میسر ہو تو بہتر ہے

    ترے قدموں پہ اے قاتل مرا سر ہو تو بہتر ہے

    نمازِ عشق سر سے چاہئے اے دل ادا کرنی

    پئے سجدہ اگر محرابِ خنجر ہو تو بہتر ہے

    مجھے سونے نہیں دیتا لحد میں وعدۂ فردا

    الٰہی آج ہی سامانِ محشر ہو تو بہتر ہے

    حرم میں جا کے خالق سے بتوں کا کیجئے شکوہ

    یہ ذکرِ خیر ہے کعبے کے اندر ہو تو بہتر ہے

    ہمارے ساقی مہوش نے آنکھیں پھیر لیں ہم سے

    الٰہی زیست کا لبریز ساغر ہو تو بہتر ہے

    نہیں اٹھتی کسی صورت الٰہی سختیٔ ہجراں

    مرا بھی دل بتوں کی طرح پتھر ہو تو بہتر ہے

    جسے دونوں جہاں کی حق نے بخشی ہے شہنشاہی

    اسی در کے گدا تم مل کے قیصرؔ ہو تو بہتر ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے