Sufinama

نہ نکلا دل الجھ کر یار کی زلفِ معنبر سے

شاہ اشرف گیاوی

نہ نکلا دل الجھ کر یار کی زلفِ معنبر سے

شاہ اشرف گیاوی

MORE BYشاہ اشرف گیاوی

    نہ نکلا دل الجھ کر یار کی زلفِ معنبر سے

    رہی لپٹی ہوئی گویا پریشانی مقدر سے

    نہ مارا اُس نے پتھر سے بھی مجھ کو اپنے کوچے میں

    مقدر دیکھئے اغیار پر پھولوں کے مینہ برسے

    ہمارا دل دکھانا ہے حسینوں کے لئے آساں

    بھویں ہیں بڑھ کے خنجر سے نگاہیں تیر نشتر سے

    کسی پر یہ عنایت اور کسی سے بے رخی ساقی

    اڑائے خم کی خم کوئی کوئی اک جام کو ترسے

    نہیں ہے احتیاج غسلِ میت ان شہیدوں کو

    ترے مقتل میں نہلائے گئے جو آبِ خنجر سے

    قمر شرمندہ ہے ابر سیہ بھی پانی پانی ہے

    ترے روئے منور سے تری زلفِ معنبر سے

    تڑپ کا لطف آئے حسرتیں دل کی نکل جائیں

    رگِ گردن پھڑک اٹھے گلے مل مل کے خنجر سے

    حسینوں کی ادائیں بھی زمانے سے انوکھی ہیں

    کہ چہرے پھول سے نازک کلیجا سخت پتھر سے

    تمہارے عاشقِ مژگاں و ابرو ڈر نہیں سکتے

    کٹاری سے چھری سے تیغ سے پیکاں سے نشتر سے

    کفن سر سے لپیٹے جا رہے ہو تم کہاں اشرفؔ

    کہ بہرِ امتحاں قاتل ابھی نکلا نہیں گھر سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے