ساغر توحید دے اے ساقی سرشار سرخ
ساغر توحید دے اے ساقی سرشار سرخ
جس سے دل پرنور ہو اور آنکھیں ہوں یکبار سرخ
ہیں گل رخسار تیرے غیرت گلزار سرخ
نرگسی آنکھیں ہیں تیری اے گل بیخار سرخ
رند میکش سرخرو دکھلائی دیں تجھ کو نہ کیوں
تیری آنکھوں میں ہی ڈورے ساقی خمار سرخ
ایسے ایسے داغ سوزاں میرے اس سینہ میں ہیں
جن سے میرا جسم بھی ہے مثل لالہ زار سرخ
خود بنا نور تجلی موسیٔ عمراں بھی خود
خود ہوا وہ طور سینا خود ہوا وہ نار سرخ
روئے احمد کی تجلیٔ جلالی سے تمام
دیکھتا ہوں میں کہ ہے ہر کوچۂ و بازار سرخ
سچ بتا ادریسؔ کیوں ہیں سرخ یہ آنکھیں تیری
نشہ سے کس مئے کے ہے یہ روئے پُر انوار سرخ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.