Font by Mehr Nastaliq Web

اے مصور صورت رخسار پُر انوار کھینچ

شاہ کبیر داناپوری

اے مصور صورت رخسار پُر انوار کھینچ

شاہ کبیر داناپوری

MORE BYشاہ کبیر داناپوری

    اے مصور صورت رخسار پُر انوار کھینچ

    خامۂ تار شعاعی سے شبیہ یار کھینچ

    جامۂ ہستی کو اے دستِ جنوں اک بار کھینچ

    دھجیاں اس کی اڑا کر تن سے اک اک تار کھینچ

    منت بہزادو مانی تو نہ دل افگار کھینچ

    لوح دل پر نقشۂ رخسارۂ دلدار کھینچ

    مجھ کو منظور نظر نظارہ اس کا ہے اگر

    غافل آنکھوں سے تو اپنے پردۂ پندار کھینچ

    کم نہیں ہونے کے میری وحشتِ دل اے جنوں

    سوئے صحرا کھینچ مجھ کو یا سوئے کہسار کھینچ

    خانۂ پیر مغاں دریائے فیض عام ہے

    خم پہ خم پیمانے پر پیمانہ اے میخوار کھینچ

    صورتِ تصویر حیراں ہوگیا ہے آپ وہ

    کیا کھلے مانی سے کوئی نقشۂ دلدار کھینچ

    سب پہ یکساں چاہیے قاتل تری چشم کرم

    اس طرف بھی تو نگاہِ ناز کی تلوار کھینچ

    جذبۂ الفت دکھا اپنا زلیخا کی طرح

    اپنے یوسف کو دلا تو بھی سر بازار کھینچ

    بیت ابرو جس طرح عرفان رخِ خوباں پہ ہے

    صفحۂ قرطاس پر یوں نقشۂ اشعار کھینچ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے