Sufinama

ظلمت ہست و بود لا موجود

محمود عالم حسینی

ظلمت ہست و بود لا موجود

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    ظلمت ہست و بود لا موجود

    میری آنکھوں نے پائی بینائی

    آہ فنِ لطیف شعر و ادب

    رہ گئی آج خامہ فرسائی

    عدم محض ہوں میرا کیا

    کس کی شنوائی کس کی گویائی

    مادرِ ہند کے سپوت ہیں سب

    ہندو مسلم ہوں سکھ کے عیسائی

    ہاں کلیمی مزاج ہے اپنا

    خاموشی اور لطف تنہائی

    مرحلہ یہ ہی ہے بعیت کا

    جب وہ آئے نہیں تو یاد آئی

    ذکر توحید حق کیا کروں میں

    جیسے پر بت پہ رہ گئی رائی

    کر گیا اسیر زلف دو تا

    صحنِ زنداں میں زندگی آئی

    ننگ انسانیت ہے اے سالکؔ

    غیر کے در پہ ناصیہ سائی

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کا پھول (Pg. 12)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے