Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جمالِ پاک کے جلوے کو منتشر دیکھا

شاہ محمودالحسن

جمالِ پاک کے جلوے کو منتشر دیکھا

شاہ محمودالحسن

MORE BYشاہ محمودالحسن

    جمالِ پاک کے جلوے کو منتشر دیکھا

    انہیں کو دیکھا جدھر پھیر کر نظر دیکھا

    جھلک رہا تھا یہ سورج وجود سے پہلے

    عدم کی شام میں بھی جلوۂ سحر دیکھا

    زہے عروج کہ پہنچے ہیں عرشِ اعظم پر

    بلا کے ان کو خدا جانے کس قدر دیکھا

    دل و دماغ میں بس کر رہا ہے حسنِ لطیف

    کہ جس نے ایک نظر دیکھا عمر بھر دیکھا

    جگہ بدلتی ہے جب حکم بھی بدلتا ہے

    پیام بھیجنے والے کو نامہ بر دیکھا

    انہی کا درد، انہی کی تلاش ہے محمودؔ

    نظر نظر کو ہے جانچا جگر جگر دیکھا

    مأخذ :
    • کتاب : Naghmat-e-Tasawwuf

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے