Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب تمہاری زلفِ عنبر بو کا سودا ہو گیا

شاہ محسن داناپوری

جب تمہاری زلفِ عنبر بو کا سودا ہو گیا

شاہ محسن داناپوری

جب تمہاری زلفِ عنبر بو کا سودا ہو گیا

سلسلہ دنیا سے آزادی کا پیدا ہو گیا

ساتھ غیروں کے وہ فقرہ دے کے چلتا ہو گیا

میں تو کیا سمجھا ہوا تھا یا خدا کیا ہو گیا

الفت پردہ نشیں میں ایسا رسوا ہو گیا

قیس کے قصے سے بڑھ کر میرا قصا ہو گیا

انتہائے عشق نے اس کو کہاں پہنچا دیا

قیس سے مجنوں ہوا، مجنوں سے لیلا ہو گیا

دلربا ہے ہر ادا اس بت کی سر سے پاؤں تک

کیا ہوا شیدا اگر اس کا زمانا ہوگیا

معجزہ کہتے ہیں اس کو یہ نبی کی شان ہے

ماہِ تاباں اک اشارے میں دو پارا ہوگیا

کھینچتا کیوں کر تری تصویر دے جانِ جہاں

دیکھ کر صورت تری بانی کو سکتا ہو گیا

وصل کے وعدے پہ محسنؔ بک گیا دل ان کے ہاتھ

اچھے داموں جنسِ ناکارہ کا سودا ہو گیا

مأخذ :
  • کتاب : Kulliyat-e-Mohsin

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے