Sufinama

کوئی کب تک صبر آموزِ لب فریاد ہو

شاہ محسن داناپوری

کوئی کب تک صبر آموزِ لب فریاد ہو

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    کوئی کب تک صبر آموزِ لب فریاد ہو

    داد کے بدلے علی الاعلان جب بیداد ہو

    دل لگا کر تم سے دیوانہ بنے برباد ہو

    جانِ شیریں کیوں گنوائے کیوں کوئی فرہاد ہو

    کیا یہی شرطِ وفا ہے کیا یہی انصاف ہے

    میں مٹایا جاؤں میری خاک بھی برباد ہو

    وجہِ تسکینِ دل مضطر ہو کچھ تو ہجر میں

    تو نہیں تو غم غلط کرنے کو تیری یاد ہو

    میرے مرنے کی خبر سن کر وہ بولے یا خدا!

    یہ خبر جھوٹی ہو یہ افواہ بے بنیاد ہو

    جس طرح مجھ کو مٹایا ہائے اس بے رحم نے

    کوئی دشمن بھی نہ یارب اس طرح برباد ہو

    ہوتی ہے محسنؔ کے بعد پھر راحت نصیب

    یہ طریقہ خوب ہے ناشاد بن کر شاد ہو

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Mohsin

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے