یاد اُن کی ہے دل ناکام میں
یاد اُن کی ہے دل ناکام میں
ہے یہی صہبا ہمارے جام میں
زلف جاناں میں ہے جب سے دل اسیر
کٹ رہی ہے زندگی آرام میں
خوگررنج و الم جب ہوچکا
اب سکوں کیسا دل ناکام میں
ماسوا سے ہم نے آنکھیں پھیر لیں
تھی کششِ ایسی کسی کے نام میں
آخری دم ہے لبوں پر جان ہے
کچھ سنیں تو آپ صبح و شام میں
زندگی کی تلخیاں ہم کیا کہیں
کٹ رہی ہے رنج میں آلام میں
ڈھونڈتے ہو آہ کیا دل کو اثرؔ
وہ تو جا بیٹھا کسی کے دام میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.