Sufinama

ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ہم ہیں

شاہ نیاز احمد بریلوی

ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ہم ہیں

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    ملک خدا میں یارو آباد ہیں تو ہم ہیں

    تعمیر دو جہاں کی بنیاد ہیں تو ہم ہیں

    دیکھا پرکھ پرکھ کر آخر نظر چڑھا یہ

    گر نقد ہیں تو ہم ہیں نقاد ہیں تو ہم ہیں

    اپنا ہی دیکھتے ہو تم بند و بست یارو

    گر داد ہیں تو ہم ہیں فریاد ہیں تو ہم ہیں

    پھیلا کے دام الفت گھرتے گھراتے ہم ہیں

    گر صید ہیں تو ہم ہیں صیاد ہیں تو ہم ہیں

    ٹھہرا ہے عشق بازی دن رات کھیل اپنا

    گر قیس ہیں تو ہم ہیں فرہاد ہیں تو ہم ہیں

    شادی و غم یہ دونوں اپنی ہی حالتیں ہیں

    دلگیر ہیں تو ہم ہیں اور شاد ہیں تو ہم ہیں

    کاری گری کی اپنے یہ سب مصوری ہے

    تصویر ہیں تو ہم ہیں بہزاد ہیں تو ہم ہیں

    ہستی کے کاغذوں پر ہیں دستخط ہمارے

    گر فرد ہیں تو ہم ہیں اور صاد ہیں تو ہم ہیں

    جو کچھ کہ یہ گڑہت ہے سو ہے ہتوٹی اپنی

    فولاد ہیں تو ہم ہیں حداد ہیں تو ہم ہیں

    روئے زمیں کے اوپر مانند گرد بادے

    گر خاک ہیں تو ہم ہیں اور باد ہیں تو ہم ہیں

    تعلیم اور تعلم سب ہے نیاز اپنا

    شاگرد ہیں تو ہم ہیں استاد ہیں تو ہم ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 146)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے